World
ایران سے مذاکرات پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم بیان کے بعد قطری وزیرِ اعظم آج تہران پہنچیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں کسی قسم کی جلدی نہیں ہے ۔
مصنف Naila Abbas50K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں کسی قسم کی جلدی نہیں ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف معاشی اور فوجی دونوں اقدامات مؤثر ثابت ہو رہے ہیں، مجھے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں کسی قسم کی جلدی نہیں ہے، اس معاملے کو سلجھانے کے لیے میرے پاس بہت وقت ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے اس بیان کے بعد قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی آج تہران پہنچیں گے جہاں وہ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایران نئی لڑائی کیلئے امریکی انتخابات کی ٹائم لائن کا انتظار نہیں کریگا: مختار حداد 


