World
ڈائریکٹر سی آئی اے جان ریٹکلف نے روس کا دورہ کیوں کیا؟
امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے دورۂ روس کا مقصد روس کو نیٹو پر حملے سے خبردار کرنا تھا۔
مصنف Hassan Shabbar88K بار پڑھا

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے دورۂ روس کا مقصد روس کو نیٹو پر حملے سے خبردار کرنا تھا۔
اس معاملے سے واقف ذرائع نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جان ریٹکلف کے دورے کا بنیادی مقصد روس کو بالٹک ریاستوں کے خلاف کسی بھی اشتعال انگیز یا کشیدگی بڑھانے والے اقدام سے خبردار کرنا تھا۔
سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے روس پر یہ دباؤ بھی ڈالا کہ وہ ایران کو اپنی فوجی اور اقتصادی حمایت کم کرے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جان ریٹکلف کے دورے کو (semi-routine) دورہ قرار دیا تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ اس کا تعلق جنگ ختم کرنے کی کوششوں سے تھا۔
امریکا کی کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ زور پکڑ گئی


