World
ملک کا دفاع ہمارا جائز حق ہے جو ہم نے استعمال کیا: ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اپنے ملک کا دفاع کرنا ہمارا جائز حق ہے اور ہم نے یہ حق استعمال کیا ہے۔
مصنف Hassan Shabbar55K بار پڑھا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اپنے ملک کا دفاع کرنا ہمارا جائز حق ہے اور ہم نے یہ حق استعمال کیا ہے۔
ایرانی صدر نے 40 ویں انٹرنیشنل اسلامک یونیٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کمزوری کی حالت میں نہیں ہے، ایران اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور صہیونی ریاست نے مذاکرات کے دوران ہم پر جنگ مسلط کی، ہم نے جنگ شروع نہیں کی، جارحیت کرنے والوں کے سامنے مضبوط مزاحمت سے اپنا دفاع کیا۔
امریکا ایسی پابندیوں کا اعلان کر رہا ہے جو پہلے ہی عائد ہیں: اسماعیل بقائی


