World
نیپال: سیلابی ریلے سے ہلاکتیں 162 ہو گئیں، 579 سیاح لاپتہ
نیپال کے ضلع راسووا میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 162 ہو گئی جبکہ 579 سیاح لاپتہ ہیں۔
مصنف Hassan Shabbar79K بار پڑھا

نیپال کے ضلع راسووا میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 162 ہو گئی جبکہ 579 سیاح لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
نیپال کے سیاحتی حکام کے مطابق لاپتہ افراد میں 400 سے زائد غیر ملکی بھی شامل ہیں، جن میں 142 بھارتی، 54 امریکی، 34 آسٹریلوی، 33 برطانوی، 24 کینیڈین، 17 ملائیشین اور 53 یوکرینی شہری شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جنوبی کوریا، جنوبی افریقا، پرتگال اور نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے بھی کچھ افراد لاپتہ ہیں۔
نیپال میں سیلابی ریلا کئی دیہات بہا لے گیا، 9 افراد ہلاک، 384 لاپتہ


