World
پیٹ ہیگستھ کے اعلیٰ جنرلوں کو برطرف کرنے کے بعد امریکی فوج کو قیادت کے بحران کا سامنا
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کی جانب سے اعلیٰ فوجی افسران کو برطرف یا عہدوں سے ہٹائے جانے کے بعد امریکی بری فوج شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔
مصنف Naila Abbas42K بار پڑھا

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کی جانب سے اعلیٰ فوجی افسران کو برطرف یا عہدوں سے ہٹائے جانے کے بعد امریکی بری فوج شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بری فوج اپریل سے مستقل چیف آف اسٹاف سے محروم ہے جب ہیگستھ نے جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
امریکی حکام کے مطابق تاحال کوئی واضح اشارہ نہیں ملا کہ وزیرِ دفاع نئے چیف آف اسٹاف کی تقرری کب کریں گے۔
ایران پر نئی امریکی پابندیوں کے باعث خلیجی ممالک دُہرے دباؤ کا شکار


