World
نیپال میں سیلابی ریلا کئی دیہات بہا لے گیا، 9 افراد ہلاک، 384 لاپتہ
تبت کی سرحد سے متصل نیپال کے ضلع راسووا میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ کٹھمنڈو سے خبر ایجنسی کے مطابق نیپال کے ضلع راسووا میں سیلابی ریلا کئی دیہات بہا لے گیا۔
مصنف Shaukat Pirzada94K بار پڑھا

تبت کی سرحد سے متصل نیپال کے ضلع راسووا میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ کٹھمنڈو سے خبر ایجنسی کے مطابق نیپال کے ضلع راسووا میں سیلابی ریلا کئی دیہات بہا لے گیا۔
ادھر نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق آنے والے سیلاب کے بعد291 غیرملکیوں سمیت 384 افراد لاپتہ ہوگئے۔
نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق لاپتہ غیرملکیوں میں 105 بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔



