World
امریکا: سی آئی اے سربراہ جان ریٹ کلیف اچانک ماسکو پہنچ گئے
امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹ کلیف روس کے دورے پر اچانک ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔
مصنف Sajid Ansari98K بار پڑھا

امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹ کلیف روس کے دورے پر اچانک ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔
سی آئی اے کے سربراہ کے دورے ماسکو کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی تاہم روسی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی ٹرانسپورٹ جہاز بوئنگ ماسکو پہنچا ہے۔
طیارہ اس سے پہلے لیٹویا کے دارلحکومت ریگا میں تھا جہاں وہ اینڈریوز ائر فورس بیس سے آیا تھا۔



