امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بحری بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ساتھ ہی کہا کہ اگر کسی جہاز یا کشتی نے نئی بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو اسے تباہ کردیا جائے گا۔
اس سے پہلے امریکی اقتصادی پابندیوں پر ردِ عمل میں ایران چائنا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ماجد رضا ہریری نے کہا کہ ’اقتصادی جنگ‘ امریکا نے چھیڑی ہے، اب دنیا بھر کے ’امریکی اقتصادی مفادات‘ ایران کے لیے ’فوجی اہداف‘ ہوں گے۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کے خلاف ضرورت پڑنے پر مسلح کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔