امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے روسی حکام سے ملاقاتوں کے لیے اچانک ماسکو کا دورہ کیا ہے۔ 
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو سے متعلق رپورٹ کیا ہے۔
خیال رہے کہ نومبر 2021 میں سابق سی آئی اے چیف ولیم برنز کی ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد کسی بھی امریکی انٹیلی جنس چیف کا ماسکو کا یہ پہلا دورہ ہے۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، جبکہ روس اور ایران کے درمیان فوجی، معاشی اور سفارتی تعلقات قائم ہیں۔