امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف حملے بند نہیں کیے، ضرورت پڑی تو مسلح کارروائیاں کی جائیں گی۔
وسکونسن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آبنائے ہرمز پر مکمل امریکی کنٹرول اور تیل کی ترسیل شروع ہونے کا دعویٰ کیا۔
امریکی معاشی پابندیوں کو مؤثر قرار دیتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ اس وقت معاشی دباؤ ایران کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے، ایران کے پاس واحد راستہ یہ ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئے۔
امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان، تاریخ کی سخت ترین پابندیاں ہوں گی، امریکی وزیر خزانہ