World
طیارہ بردار امریکی جہاز ابراہم لنکن مشرقِ وسطیٰ سے روانہ، اگلی منزل تھائی لینڈ
امریکی بحریہ کا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن ایران جنگ کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں طویل تعیناتی کے بعد آئندہ ہفتے تھائی لینڈ پہنچے گا۔
مصنف Abdullah67K بار پڑھا

امریکی بحریہ کا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن ایران جنگ کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں طویل تعیناتی کے بعد آئندہ ہفتے تھائی لینڈ پہنچے گا۔
تھائی عہدیدار کے مطابق تقریباً 5 ہزار امریکی بحریہ اور میرین اہلکاروں کو طویل بحری سفر کے بعد آرام کا موقع دیا جائے گا۔
یو ایس ایس ابراہم لنکن 21 نومبر 2025 کو سان ڈیاگو سے روانہ ہوا تھا اور تقریباً 250 دن سے زائد اور طویل تعیناتی کے بعد رواں ماہ مشرق وسطیٰ سے واپس روانہ ہوا۔



