World
میل اِن بیلٹ پابندیوں کا معاملہ، امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کے حق میں فیصلہ
وسط مدتی انتخابات سے قبل میل اِن بیلٹ پابندیوں کے معاملے پر امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
مصنف Rubab Shakeel86K بار پڑھا

وسط مدتی انتخابات سے قبل میل اِن بیلٹ پابندیوں کے معاملے پر امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
عدالت نے امریکی صدر کے احکامات پر عمل درآمد روکنے سے متعلق ضلعی عدالت کا ایک حکم ختم کر دیا، جبکہ دوسرے پر کوئی فیصلہ نہیں دیا، جس کے تحت امریکی پوسٹل سروس کو ملک بھر میں میل کے ذریعے ووٹنگ سے متعلق نئی سخت پابندیاں نافذ کرنے سے روکا گیا ہے۔
23 ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی نے ٹرمپ کے حکم نامے کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔



