World
بھارت: چنئی ایکسپریس میں سوٹ کیس کے بعد گھر سے بھی انسانی اعضاء برآمد
بھارتی شہر چنئی کی ٹرین سے انسانی جسم کے سڑے گلے اعضاء برآمد ہونے کے بعد ایک گھر سے بھی لاش کے چند ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔
مصنف Naila Abbas92K بار پڑھا

بھارتی شہر چنئی کی ٹرین سے انسانی جسم کے سڑے گلے اعضاء برآمد ہونے کے بعد ایک گھر سے بھی لاش کے چند ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرین سے ملنے والے اعضاء 38 سالہ خاتون حیاتن نشاء کے ہیں جو اڑیسہ کی رہائشی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کیے گئے۔
یہ واقعہ 5 اگست کو اس وقت سامنے آیا تھا جب چنئی سینٹرل سے نئی دہلی جانے والی ٹرین آگرہ ریلوے اسٹیشن پہنچی، مسافروں نے سوٹ کیس سے بدبو آنے کی اطلاع دی جس پر ریلوے پولیس نے سوٹ کیس کھولا تو اس میں انسانی جسم کے گلے سڑے اعضاء موجود تھے۔
بھارت: 1 سال تک خاتون کی موت کی کسی کو خبر نہ ہوئی، فلیٹ سے ڈھانچہ برآمد


