World
امریکا کے ’اکنامک ڈی ڈے‘ کے اعلان کیخلاف ایران کی آبنائے ہرمز بلاک کرنے کی دھمکی
عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر انتہائی سخت معاشی پابندیوں کے اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔
مصنف Naila Abbas22K بار پڑھا

عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر انتہائی سخت معاشی پابندیوں کے اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کو سہارا دینے والی تمام معاشی زندگی کی رگیں کاٹنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس حوالے سے ردِعمل میں ایرانی سلامتی کے سربراہ محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’معاشی جنگ‘ جاری رہی تو ایران خلیج سے تیل کی تمام برآمدات روک دے گا۔
امریکا کا ایران کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی کا آغاز


