متحدہ عرب امارات میں تیل کے ذخائر کے گرد لوہے کے پنجرے نصب
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست 2026ء) متحدہ عرب امارات نے ایرانی ساختہ خودکش ڈرونز کے حملوں سے اپنے اہم ترین تیل اور گیس کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لیے ایک کم لاگت اور مؤثر دفاعی حل تلاش کرتے ہوئے فیول ٹین

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست 2026ء) متحدہ عرب امارات نے ایرانی ساختہ خودکش ڈرونز کے حملوں سے اپنے اہم ترین تیل اور گیس کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لیے ایک کم لاگت اور مؤثر دفاعی حل تلاش کرتے ہوئے فیول ٹینکس کے گرد لوہے اور جالی دار حفاظتی پنجرے نصب کردیئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس سلسلے میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابوظہبی اور دُبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع تیل کے ذخائر اور ٹینکس کو لوہے کی بھاری باڑ اور مضبوط جالیوں سے مکمل طور پر ڈھانپ دیا گیا ہے، مئی میں شروع ہونے والا یہ تعمیراتی کام اب مکمل ہو چکا ہے، یہ حفاظتی تدبیر ایران، امریکہ اور اسرائیل کی حالیہ کشیدگی اور اماراتی انفراسٹرکچر بشمول فجیرہ پورٹ اور حبشان گیس فیسیلٹی پر ہونے والے حملوں کے بعد اختیار کی گئی ہے۔ أكملت الإمارات العربية المتحدة بناء أقفاص معدنية ضخمة حول خزانات تخزين الوقود في أبو ظبي للحماية من هجمات الطائرات الإيرانية بدون طيار، وذلك بعد نحو أربعة أشهر من العمل. pic.twitter.com/Y6GCvDQb6H— 𝕏 ابراهيم عبدالله النجدي 🇰🇼 (@ib_alnajdi) August 22, 2026 بتایا گیا ہے کہ ان لوہے کے پنجروں کا بنیادی مقصد ایک طرفہ حملہ آور ڈرونز کو فیول ٹینکس سے ٹکرانے سے پہلے ہی روکنا یا انہیں فاصلے پر ہی بلاسٹ کر دینا ہے تاکہ ٹینکیوں کے اندر موجود ایندھن کو نقصان نہ پہنچے، اس ضمن میں ماہرین نے کہا ہے کہ مہنگے اینٹی ایئر کرافٹ اور اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹمز کے ساتھ یہ سستا اور لو ٹیکنالوجی طریقہ کار بالخصوص کم قیمت اور بڑی تعداد میں آنے والے ڈرونز کا اثر زائل کرنے میں اہم آخری دفاعی لائن فراہم کرتا ہے، یہی حکمتِ عملی اس سے قبل روس بھی اپنے تیل کے ذخائر پر یوکرینی ڈرونز کے حملوں کو روکنے کے لیے کامیابی سے استعمال کر چکا ہے۔



