بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں شادی کے نام پر مبینہ فراڈ کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 40 سے زائد افراد دولہا بن کر اجتماعی شادی کی تقریب میں پہنچے، تاہم دلہنیں تقریب میں نہ پہنچیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ افراد کو ایک شخص نے خود کو شادی کے لیے رشتے کروانے والا شخص ظاہر کر کے دھوکا دیا۔
متاثرین میں شامل ابھشیک ورما کے والدین بھی اپنے بیٹے کے لیے دلہن تلاش کر رہے تھے، جب قریبی گاؤں کے ایک شخص نے ان سے رابطہ کر کے رشتہ کروانے کی پیشکش کی۔