World
دشمن نے ایران کو وینزویلا بنانے کا سوچا لیکن ایسا نہیں ہوا: ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت معاشی اور عسکری لحاظ سے حالتِ جنگ میں ہے، تاہم ملک مشکلات کے سامنے مضبوطی سے ڈٹا ہوا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel24K بار پڑھا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت معاشی اور عسکری لحاظ سے حالتِ جنگ میں ہے، تاہم ملک مشکلات کے سامنے مضبوطی سے ڈٹا ہوا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران غیر قانونی جنگی حالات میں عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کو ناکام اور تنزلی کا شکار دیکھنا چاہتا ہے، لیکن عوام کے اتحاد نے ایران کو ایک مضبوط طاقت کے طور پر ابھارا ہے۔
ایران کا مضبوط پوزیشن کے ساتھ امریکا سے جنگ ختم کرنے کا عندیہ


