صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے بعد ایران کے زمینی علاقوں پر بھی کنٹرول کا دعویٰ کردیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 اگست 2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور اس سے منسلک کافی اندر تک کچھ زمینی علاقوں پر بھی کنٹرول ہے، موجودہ تنازع میں ’دیکھو اور

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 اگست 2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور اس سے منسلک کافی اندر تک کچھ زمینی علاقوں پر بھی کنٹرول ہے، موجودہ تنازع میں ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے میری لینڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کا مطلب یہ نہیں کہ فوجی کارروائی کا امکان ختم ہوگیا ہے۔ایران کو شدید معاشی اور فوجی مشکلات کا سامنا ہے، ایران معاہدہ چاہتا ہے لیکن درست معاہدے کے لیے تیار نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی فوجی اختیارات محدود ہونے کے سوال کے جواب میں کہ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ مزید برآں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کوئی بھی صدر بننا نہیں چاہتا جو میرے لیے ایک مسئلہ ہے۔



