World
امریکی اقدامات سے ایران سرینڈر نہیں ہوگا، لیون پینیٹا
سابق امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف چھیڑی گئی معاشی جنگ سے امریکا کو کامیابی نہیں ملے گی۔
مصنف Adnan Tabish78K بار پڑھا

سابق امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف چھیڑی گئی معاشی جنگ سے امریکا کو کامیابی نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز بند کرکے امریکا پر اقتصادی دباؤ بڑھا رہا ہے۔
لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدامات تہران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکیں گے۔
علاوہ ازیں امریکی فوج کے سابق افسر Cedric Leighton نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کو غذائی اجناس اور طبی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا جنگی جرم ہوگا۔



