World
یورپین کمیشن سمیت 15 ملکوں نے مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی بستیوں کے منصوبے کو ناقابل قبول قرار دیدیا
یورپین کمیشن سمیت دنیا کے 15 ممالک نے اسرائیل کی جانب سے نئی بسائی جانے والی مجوزہ ای ون ویسٹ بینک بستیوں کے منصوبے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے دو ریاستی حل کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
مصنف حافظ انیب راشد82K بار پڑھا

یورپین کمیشن سمیت دنیا کے 15 ممالک نے اسرائیل کی جانب سے نئی بسائی جانے والی مجوزہ ای ون ویسٹ بینک بستیوں کے منصوبے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے دو ریاستی حل کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
اس حوالے سے یورپین کمیشن سمیت برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، کینیڈا، ناروے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سوئیڈن، بیلجئیم، اسپین، آسٹریا اور یونان کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔



