World
بھارت: 16 سالہ نوجوان جلد پر شدید جلن کے باعث تالاب میں رہنے پر مجبور
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں 16 سالہ اقبال شیخ جِلد پر شدید جلن کے باعث طویل وقت تالاب کے پانی میں گزارنے پر مجبور ہے۔
مصنف Naila Abbas50K بار پڑھا

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں 16 سالہ اقبال شیخ جِلد پر شدید جلن کے باعث طویل وقت تالاب کے پانی میں گزارنے پر مجبور ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقبال شیخ کے لیے پانی سے باہر رہنا مشکل ہے کیونکہ نوجوان کی جِلد پر جلن ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ جاتی ہے۔
اقبال شیخ کے اہلِ خانہ نے مختلف اسپتالوں اور معالجین سے رجوع کیا تاہم تاحال علامات برقرار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے اس کیفیت کی ایک ممکنہ وجہ نایاب بیماری ’ایریتھرومیلالجیا‘ (Erythromelalgia) قرار دی ہے تاہم اس کی حتمی تشخیص ابھی نہیں ہوئی۔
بھارت: پراسرار کنویں میں پانی خودبخود حرکت کرنے لگا، ویڈیو وائرل


