World
بھارت: پولیس نے دہرے قتل و خودکشی کیس کا سرا ڈھونڈ لیا
بھارتی شہر لکھنؤ میں بیوی، بہن کے قتل اور خودکشی کے واقعے میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے، پولیس نے قتل کی ممکنہ وجہ کے طور پر طلاق کے تصفیے میں 1 کروڑ روپے نان نفقہ (ایلیمنی) کے مبینہ مطالبے کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مصنف Naila Abbas69K بار پڑھا

بھارتی شہر لکھنؤ میں بیوی، بہن کے قتل اور خودکشی کے واقعے میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے، پولیس نے قتل کی ممکنہ وجہ کے طور پر طلاق کے تصفیے میں 1 کروڑ روپے نان نفقہ (ایلیمنی) کے مبینہ مطالبے کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ مَناس واجپائی نے جمعرات کو پہلے اپنی اہلیہ دیویا مشرا کو گولی مار کر قتل کیا، بعد ازاں گھر جا کر اپنی 28 سالہ بہن شِوا واجپائی کو بھی قتل کیا اور خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مَناس اور دیویا کی شادی کو 12 سال ہو چکے تھے اور دونوں ایک سال سے زائد عرصے سے الگ رہ رہے تھے، دیویا نے گزشتہ سال طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور مبینہ طور پر تصفیے کے تحت 1 کروڑ روپے نان نفقے کا مطالبہ کیا تھا۔
بھارت میں شوہر نے انشورنس حاصل کرنے کیلئے بیوی کا قتل کردیا
بھارت: چھٹیوں پر گھر آنے والے بی ایس ایف اہلکار نے بیوی کو قتل کردیا


