World
کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، 2 افراد زخمی
کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں گوردوارے پر حملے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
مصنف Bilawal Soomro48K بار پڑھا

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں گوردوارے پر حملے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
کینیڈین پولیس کے مطابق ایڈمنٹن میں سکھ گوردوارے پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کی عمر 75 اور 51 سال ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
کینیڈین پولیس کا ہیٹ کرائمز یونٹ بھی واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔



