امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست جنوبی کیرولائنا میں اپنی ریلی کے دوران رکاوٹ ڈالنے اور مظاہرہ کرنے والے شخص کے لیے کہا کہ تمہاری امی خوش نہیں ہوں گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ جنوبی کیرولائنا کے سینیٹ انتخاب کے لیے ڈارلین گراہم نامی خاتون کے لیے انتخابی مہم چلانے کے لیے مرٹل بیچ کنونشن سینٹر میں موجود تھے جہاں انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ باہر نکلیں حالانکہ میرا اپنا نام یہاں بیلٹ میں نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ایک رپورٹ کے مطابق جمعے کی شام 7 بج کر 28 منٹ پر ایک شخص نے کھڑے ہو کر ٹرمپ کی تقریر میں خلل ڈالا، جس کے بعد پولیس اور کنونشن سینٹر کے عملے نے اسے کنونشن سینٹر سے باہر نکال دیا۔