World
بھارت: 15 سال سے مفرور 72 سالہ شخص بھتہ خوری کیس میں گرفتار
بھارتی شہر دہلی کی پولیس نے بھتہ خوری کے مقدمے میں تقریباً 15 سال سے مفرور 72 سالہ شخص ہری سنگھ شیخاوت کو جے پور سے گرفتار کر لیا۔
مصنف Naila Abbas72K بار پڑھا

بھارتی شہر دہلی کی پولیس نے بھتہ خوری کے مقدمے میں تقریباً 15 سال سے مفرور 72 سالہ شخص ہری سنگھ شیخاوت کو جے پور سے گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہری سنگھ شیخاوت پر 2008ء میں ایک ملبوسات کی کمپنی سے بھتہ طلب کرنے کا الزام تھا جہاں وہ خود ملازمت بھی کرتا تھا، اس کے خلاف 15 مارچ 2008ء کو بھتہ خوری، مجرمانہ دھمکی اور کمپنی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالت میں مسلسل پیش نہ ہونے اور قانونی کارروائی سے بچنے پر ملزم ہری سنگھ کو 2 اپریل 2016ء کو اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا۔
بھارتی پنجاب کے جرائم پیشہ نیٹ ورک کا کارندہ امریکا میں گرفتار


