World
ایران میں کوئی صدر نہیں بننا چاہتا: ٹرمپ کا ایرانی قیادت پر طنز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں کوئی بھی صدر بننا نہیں چاہتا جو میرے لیے ایک مسئلہ ہے۔
مصنف Naila Abbas52K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی قیادت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں کوئی بھی صدر بننا نہیں چاہتا جو میرے لیے ایک مسئلہ ہے۔
جنوبی کیرولائنا میں سینیٹر ڈارلین گراہم کی حمایت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس اب بحریہ، فضائیہ، ریڈار، فنی آلات اور دفاعی ساز و سامان کی تیاری کی صلاحیت نہیں رہی۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت ختم ہو چکی ہے، دوسری سطح کی قیادت بھی ختم ہو چکی ہے جبکہ تیسری سطح کی قیادت کے بھی کچھ ارکان مارے جا چکے ہیں۔
ایران کے پاس فوج، پولیس کی تنخواہوں کیلئے رقم نہیں، ٹرمپ


