World
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کا اعلان
امریکا اور امارات نے ٹیلون سائنپس (Talon Synapse) کے نام سے ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کا اعلان کردیا۔
مصنف Sajid Ansari81K بار پڑھا

امریکا اور امارات نے ٹیلون سائنپس (Talon Synapse) کے نام سے ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کا اعلان کردیا۔
ابوظبی میں امریکی اماراتی ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جس میں دونوں ممالک کے 20 ماہرین شامل ہوں گے۔
ٹاسک فورس آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی پر کام کرے گی، اس کی انٹیلیجنس معاونت اور اہم تنصیبات کے تحفظ پر توجہ ہوگی جبکہ علاقائی سیکیورٹی کی نگرانی بھی ٹاسک فورس کی ترجیح ہوگی۔



