World
لبنان کا نامزد ایرانی سفیر کے ویزے کی تجدید سے انکار
لبنان کیلئے نامزد ایرانی سفیر کے ویزے کی میعاد پیر کو ختم ہو رہی ہے، لبنان نے ان کے ویزے کی تجدید سے انکار کر دیا ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada73K بار پڑھا

لبنان کیلئے نامزد ایرانی سفیر کے ویزے کی میعاد پیر کو ختم ہو رہی ہے، لبنان نے ان کے ویزے کی تجدید سے انکار کر دیا ہے۔
بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی جانب سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیئے گئے ایرانی سفیر محمد رضا شیبانی کی لبنانی وزارت خارجہ نے مارچ میں سفیر کی حیثیت سے سفارتی اسناد قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنانی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 29 مارچ تک ملک چھوڑنے کی مہلت دی تھی۔



