وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان سمیت 12 اسلامی ممالک نے شام میں اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کی۔ 
اس حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ابوالظہور فوجی ایئر بیس پر اسرائیلی حملہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ 
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق شام کی سرزمین اور انفرااسٹرکچر کو مسلسل نشانہ بنانے پر گہری تشویش ہے، اسرائیلی حملوں سے شام میں سیکیورٹی بحالی اور قومی اداروں کی تعمیر نو متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔