World
سعودی ولی عہد فرانس کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اتوار سے فرانس کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، یہ دورہ دسمبر 2024 میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے سعودی عرب کے دورے کا تسلسل ہے۔
مصنف fahad59K بار پڑھا

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اتوار سے فرانس کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، یہ دورہ دسمبر 2024 میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے سعودی عرب کے دورے کا تسلسل ہے۔
فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ سعودی عرب اور فرانس کے درمیان جاری مضبوط مکالمے کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
دورے کے دوران سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون فرانکو سعودی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔



