World
فرانس میں پہلی بار حاملہ امیدوار صدارتی دوڑ میں شامل
فرانس میں گرین پارٹی کی رہنما میرین تونڈیلیئر 2027ء کے صدارتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم چلا رہی ہیں اور اس دوران وہ حاملہ ہیں، جسے فرانس کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کا حاملہ حالت میں صدارتی امیدوار بننا قرار
مصنف Rubab Shakeel76K بار پڑھا

فرانس میں گرین پارٹی کی رہنما میرین تونڈیلیئر 2027ء کے صدارتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم چلا رہی ہیں اور اس دوران وہ حاملہ ہیں، جسے فرانس کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کا حاملہ حالت میں صدارتی امیدوار بننا قرار دیا جا رہا ہے۔
39 سالہ میرین تونڈیلیئر نے رواں سال مارچ کے اختتام پر اعلان کیا تھا کہ 3 ماہ کی حاملہ ہوں اور بچے کی ولادت ستمبر کے اختتام پر متوقع ہے۔
ان کی یہ غیر متوقع حمل کی خبر اسقاطِ حمل، معاون تولیدی طریقہ کار اور آئی وی ایف کی متعدد ناکام کوششوں کے بعد سامنے آئی، جس کے باعث انہوں نے کچھ عرصے کے لیے مزید بچے کی خواہش کا منصوبہ مؤخر کر دیا تھا۔
فرانسیسی بلدیاتی انتخابات، ایک پاکستانی نژاد میئر اور 7 کونسلر منتخب


