World
ترکیہ نے غزہ امدادی فلوٹیلا روکنے پر نیتن یاہو کیخلاف بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا، اسرائلی میڈیا
ترکیہ نے غزہ امدادی فلوٹیلا روکنے پر نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا۔
مصنف fahad21K بار پڑھا

ترکیہ نے غزہ امدادی فلوٹیلا روکنے پر نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا۔
ترکی کے وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا کو روکنے کی تحقیقات کے تحت جاری کیا گیا۔
اس سے قبل وزیر انصاف نے کہا تھا کہ ترکیہ بین الاقوامی ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے اقدامات کررہا ہے، بین الاقوامی پانیوں میں حملے سے متعلق قانونی مقدمہ زیر سماعت ہے، استنبول کی 11ویں ہائی کریمنل کورٹ میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔



