بھارتی شہر ممبئی میں خواجہ سراء کا روپ دھار کر گھر میں داخل ہونے والے 28 سالہ شخص کو خاتون کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت انیل شیش راؤ شندے کے نام سے ہوئی ہے جو 18 اگست کو بری نظر سے بچانے اور دعائیں دینے کا بہانہ بنا کر متاثرہ خاتون کے گھر میں داخل ہوا تھا۔
گھر میں داخل ہونے کے بعد انیل شیش نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بھارت: جنسی زیادتی کے مجرم سابق رکن اسمبلی سے جیل میں موبائل فون برآمد