بھارتی ریاست تلنگانہ میں پولیس نے 48 سالہ اسکول پرنسپل اور ڈائریکٹر کلو روپا ریڈی کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے دسویں جماعت کے دو طلبہ کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روپا ریڈی 12 اگست کو اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں، ان کے جسم پر چاقو کے 27 وار کیے گئے تھے، مقتولہ کے شوہر حیدرآباد میں موجود تھے جنہوں نے فون پر رابطہ نہ ہونے پر پڑوسیوں کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے گھر پہنچ کر لاش برآمد کی۔
پولیس نے تفتیش کے لیے 5 ٹیمیں تشکیل دیں اور سی سی ٹی وی، فرانزک شواہد، انگلیوں کے نشانات، تکنیکی معلومات اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا، اس دوران 80 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔