آبنائے ہرمز میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باوجود بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیشتر جہاز امریکی دباؤ کے مقابلے میں ایران کو ناراض کرنے سے زیادہ گریز کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ امریکی فوج آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت پر کنٹرول رکھتی ہے جبکہ ایران کا مؤقف ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر کوئی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر نہیں سکتا۔