World
آسٹریلوی امدادی کارکن کی ہلاکت پر اسرائیل کا فوجداری تحقیقات سے انکار، آسٹریلیا کا احتجاج
غزہ میں 2024ء میں آسٹریلوی امدادی کارکن کی ہلاکت پر اسرائیل نے فوجداری تحقیقات سے انکار کر دیا جس پر آسٹریلیا نے احتجاج کیا ہے۔
مصنف Bilawal Soomro82K بار پڑھا

غزہ میں 2024ء میں آسٹریلوی امدادی کارکن کی ہلاکت پر اسرائیل نے فوجداری تحقیقات سے انکار کر دیا جس پر آسٹریلیا نے احتجاج کیا ہے۔
اس حوالے سے آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وانگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
پینی وانگ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ ہمارے متوقع احتساب کے معیار سے بہت کم ہے، آسٹریلیا اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے پر شدید غم و غصے میں ہے۔
برطانیہ کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کے ٹینڈر کی مذمت


