ڈیموکریٹک سینیٹر جان اوس آف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنا کام کرنا نہیں چاہتے وہ وائٹ ہاؤس میں بال روم بنانا چاہتے ہیں اور اپنی معاون نیٹالی ہارپ کے ساتھ اڑتے محل میں سفر کرنا چاہتے ہیں، وائٹ ہاؤس حکام نے سینیٹر جان اوس آف کے بیان کو جنسی امتیاز اور بدگمانی پیدا کرنےکی کوشش قراردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہارپ نے مبینہ طور پر صدر ٹرمپ کو سن دوہزار تئیس میں کئی ایسے تعریفی اور ذاتی نوعیت کے خط لکھے تھے،جن کی وجہ سے صدر ٹرمپ کے قریبی افراد حواس باختہ ہوگئے تھے۔