ترکیہ نے شام کے شہر ادلب میں ابوالظہور فوجی ایئر بیس پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
جاری کیے گئے بیان میں ترک وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے شام کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔
ترک وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں اضافے پر فیصلہ کُن مؤقف اختیار کرے۔