World
ہارورڈ یونیورسٹی مقدمات کے تصفیے کیلئے 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کرے گی
ہارورڈ یونیورسٹی انسانی اعضاء کی چوری سے متعلق مقدمات کے تصفیے کے لیے 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کرے گی۔
مصنف Sajid Ansari35K بار پڑھا

ہارورڈ یونیورسٹی انسانی اعضاء کی چوری سے متعلق مقدمات کے تصفیے کے لیے 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کرے گی۔
غفلت برتنے پر متعدد خاندانوں نے ہارورڈ کے خلاف مقدمات دائر کر رکھے ہیں، مقدمات ہارورڈ میڈیکل اسکول کے مردہ خانے کے سابق مینیجر سیڈرک لاج کی گرفتاری کے بعد دائر کیے گئے۔
عدالت نے طبی تحقیق اور تعلیم کے لیے عطیہ کی گئی لاشوں کے اعضا اور جسمانی حصے چوری کرکے فروخت کرنے کے جرم میں سیڈرک لاج کو 8 سال قید کی سزا سنائی تھی۔



