برطانوی شاہی خاندان کی آنجہانی بہو، پرنسس لیڈی ڈیانا کے بھائی چارلس اسپینسر نے اپنی بہن کی زندگی اور موت سے متعلق حقائق اپنے نقطۂ نظر سے بیان کرنے کے لیے نئی کتاب لکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کتاب ’سوان سانگ: ڈیانا، مائی سسٹر‘ برطانیہ اور دیگر ممالک میں 22 ستمبر کو شائع ہوگی اور اس کا 12 زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔
پبلشر پینگوئن رینڈم ہاؤس کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چارلس ’ارل‘ (برطانوی رئیس) اسپینسر نے اپنی بہن کے بارے میں تفصیل سے اور کھل کر گفتگو کی ہے۔