امریکی شہر فلاڈیلفیا میں پولیس ایک نامعلوم نوجوان کو تلاش کر رہی ہے جس پر خوفناک گڑیا ’چکی‘ کے ماسک سے راہگیروں کو ڈرانے، ان کا راستہ روکنے اور دھمکانے کا الزام ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 12 اگست کی صبح سٹی ہال کے قریب 15 منٹ کے دوران کم از کم 6 افراد کو نشانہ بنایا گیا، ملزم نے خوفناک ماسک پہن رکھا تھا اور ہاتھ میں ٹارچ آن کر کے موبائل فون پکڑا ہوا تھا۔