ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرا ت کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی اور عراقی عوام کے درمیان تاریخی رشتہ ہے جسے توڑا نہیں جا سکتا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عراق کے ساتھ ہمسائیگی کی بنیاد بھائی چارے، غیر ملکی مداخلتوں کے خلاف مزاحمت اور مشترکہ مستقبل پر یقین کے اصولوں پر قائم ہوئی۔
ایرانی اسپیکر قالیباف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ آج عراق کا دورہ کریں گے۔
ایک بار پھر فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، باقر قالیباف