امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے ہندوتوا نظریات کا پرچار کرنیوالی بھارت کی انتہاپسند جماعت آر ایس ایس کے لیڈر موہن بھگوت کے مجوزہ دورہ امریکا کے خلاف آواز بلند کردی۔
امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر مظالم ڈھانے والے آر ایس ایس لیڈروں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر آصف محمود نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی آر ایس ایس کے رکن ہیں۔