World
دورانِ جنگ دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت جان لی: باقر قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل سے جنگ کے دوران دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت جان لی۔
مصنف Rubab Shakeel32K بار پڑھا

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل سے جنگ کے دوران دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت جان لی۔
عراق کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس نے پورے خطے کو داعش سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا، ایران اور عراق کے عوام جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے راستے کو جاری رکھیں گے۔
ایرانی اسپیکر کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت کو جان لیا ہے، ایران کی مزاحمت اب ایران، عراق اور خطے کی سرحدوں سے آگے بڑھ کر عالمی سطح پر پھیل چکی ہے۔
ایرانی اور عراقی عوام کے درمیان تاریخی رشتہ توڑا نہیں جا سکتا: باقر قالیباف


