World
برطانیہ کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کے ٹینڈر کی مذمت
برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے نئے متنازع یہودی آبادکاری منصوبہ کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔
مصنف Sajid Ansari72K بار پڑھا

برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے نئے متنازع یہودی آبادکاری منصوبہ کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔
برطانیہ نے اسرائیلی ناظم امور کو طلب کر کے احتجاج کیا، برطانوی وزیر خارجہ نے منصوبہ روکنے اور ٹینڈر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ میں امدادی کارکن کی ہلاکت پر آسٹریلیا نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا، اقدام غزہ میں 2024 کے فضائی حملے میں آسٹریلوی امدادی کارکن کی ہلاکت کے بعد فوجداری کارروائی شروع نہ کرنے کے فیصلے پر کیا گیا۔
آسٹریلوی حکومت کے مطابق اسرائیلی دفاعی افواج خود اعتراف کرچکی ہیں کہ زومی اور ان کے ساتھیوں کی گاڑیوں پر حملے اسرائیلی فوج کے طریقہ کار پر عملدرآمد میں سنگین ناکامیوں، غلط شناخت اور فیصلہ سازی میں غلطیوں کا نتیجہ تھے۔



