World
امریکا کا مجموعی عوامی قرض 40 ٹریلین ڈالر سے تجاوز
امریکا کا مجموعی عوامی قرض پہلی بار 40 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
مصنف Sajid Ansari56K بار پڑھا

امریکا کا مجموعی عوامی قرض پہلی بار 40 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
امریکی محکمہ خزانہ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے دو ادوار کے دوران امریکا کے قرض میں 11.6 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
سابق صدر بائیڈن کی چار سالہ مدتِ صدارت کے دوران قرض میں 8.4 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
امریکا کا مجموعی عوامی قرض 2017 کے بعد سے دگنا ہوچکا ہے جبکہ امریکا میں مالیاتی بحران کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔



