World
آئرلینڈ: 5 نوعمر لڑکوں کی حادثے میں ہلاکت، فارنزک تحقیقات
آئرلینڈ کی کاؤنٹی کِلڈیر میں ایم نائن موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں پانچ نوعمر لڑکے ہلاک جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے مقام پر فارنزک تحقیقات کی گئیں۔
مصنف زاہد انور مرزا86K بار پڑھا

آئرلینڈ کی کاؤنٹی کِلڈیر میں ایم نائن موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں پانچ نوعمر لڑکے ہلاک جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے مقام پر فارنزک تحقیقات کی گئیں۔
آئرش پولیس کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح تقریباً تین بجے اَتھی کے قریب جنکشن تین اور چار کے درمیان اس وقت پیش آیا جب دو گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں، جن میں سے ایک موٹروے پر غلط سمت میں سفر کر رہی تھی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچوں نوعمر لڑکے ایک ہی گاڑی میں سوار تھے۔ ان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ناس جنرل اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔



