برطانوی اخبار نے پاکستان کو دنیا کے ان چند منفرد مقامات میں شامل کیا ہے جہاں برف پوش پہاڑ، پُرسکون وادیاں، قدیم تہذیب اور مہم جوئی آج بھی سیاحوں کو ایک منفرد دنیا دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
دی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی یہ ٹریول فیچر معروف ٹریول رائٹرز بینیڈکٹ ایلن اور سارہ مارشل نے تحریر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے قارئین کو پاکستان کے ان دلفریب مقامات کی سیاحت کی ترغیب دی ہے۔
خصوصی ٹریول فیچر میں شمالی پاکستان کے دلکش مناظر کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے، جہاں قراقرم کے برف پوش پہاڑوں کی کئی چوٹیاں 25 ہزار فٹ سے بھی بلند ہیں۔