World
ٹرمپ آبنائے ہرمز پر نہ ختم ہونے والے بےبنیاد دعووں کے بجائے اپنی سلامتی پر توجہ دیں، ایران
ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ٹرمپ آبنائے ہرمز پر نہ ختم ہونے والے بےبنیاد دعووں کے بجائے اپنی سلامتی پر توجہ دیں۔
مصنف Shaukat Pirzada73K بار پڑھا

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ٹرمپ آبنائے ہرمز پر نہ ختم ہونے والے بےبنیاد دعووں کے بجائے اپنی سلامتی پر توجہ دیں۔
تہران سے جاری بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ اپنی سلامتی یقینی بنانے پر سوچیں تاکہ انہیں فرار کیلئے کسی ٹرک میں نہ چُھپنا پڑے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ ترکیہ سے برطانیہ جاتے ہوئے سیکیورٹی خطرات پر ٹرمپ کو کیٹرنگ ٹرک کے ذریعہ جہاز پر لے جایا گیا تھا۔



