معروف بھارتی یوگا گرو بابا رام دیو نے طلبہ کے احتجاج اور سرکاری ملازمتوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر مرکزی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو احتجاج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور مجھے بھی دوبارہ سڑکوں پر آنا پڑ سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے 80 ویں یومِ آزادی کے موقع پر پتنجلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رام دیو نے کہا کہ ملک کے کئی اسکولوں اور کالجوں میں اساتذہ، بجلی، پانی اور بیت الخلاء جیسی بنیادی سہولتیں موجود نہیں جبکہ بعض مقامات پر نقل اور امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔